نیپرا نے چند گھنٹے بعد ہی بجلی ایک روپے 81پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیپرا نے چند گھنٹے بعد ہی بجلی کی قیمت میں مزید 1روپے 81پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔
بجلی کی قیمت میں نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جون میں پانی ، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی کی جائیگی ۔
درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More