ڈالر کی قیمت میں 6روپے کا مزید اضافہ

 

کراچی: (دنیا نیوز)کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 67 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 262 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے امریکی کرنسی265 روپے پر فروخت ہو رہی ہے، دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔
یاد رہے کہ دو کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں قرضوں کے بوجھ میں 3950 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More