جاپانی انشورنس کمپنی نے روس یوکرینی پانیوں میں بحری جہازوں کو جھڑپوں سے ممکنہ نقصان کا معاوضہ بند کردیا
ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی سب سے بڑی انشورنس کمپنیاں روس اور یوکرین کے پانیوں میں بحری جہازوں کو فوجی جھڑپوں سے ممکنہ نقصان کے لیے معاوضہ دینا بند کر نے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاپانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز اطلاع دی ہےکہ ٹوکیو میرین اینڈ نیچیڈو فائر انشورنس، سومپو جاپان انشورنس اور مٹسوئی سومیتومو انشورنس نے جمعہ کو جہاز کے مالکان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنا شروع کر دیا جس کے مطابق انشورنس کمپنیوں سےجہازراں کمپنیوں کو ملنے والی انشورنس کی سہولت یکم جنوری 2023سے ختم کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اور اس فیصلےسے جاپان کو سکھ لین-2 پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ایل این جی کی ترسیل پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ملک میںگیس کی دستیابی انشورنس کمپنیوں کے اس فیصلے کی وجہ سےروس سے قدرتی گیس کی درآمد کے منصوبے Sakhalin-2 پروجیکٹ اور دیگر جگہوں سے مائع قدرتی گیس کی جاپانی درآمدات کو محفوظ بنانے میں ناکامی کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔