ابوظہبی (پاک ترک نیوز)
بڑے عالمی اداروں کے اتحاد نے ابوظہبی میں ڈبلیو ٹی اوکی 13ویں وزارتی کانفرنس میں ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ تجارتی ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک غیر جانبدار، کھلے، غیر منافع بخش اور جامع ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تخلیق کے لیے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ جو سرحدی تجارت کی رکاوٹوں کو توڑنے اور اس سے منسلک وقت اور لاگت میں زبردست کمی کرکے شمولیت اور شرکت کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں طے پانے والے ٹیمنگ معاہدے پر ورلڈ اکنامک فورم ، انسٹی ٹیوٹ آف ایکسپورٹ اینڈ انٹرنیشنل ٹریڈ، ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج، آئی او ٹی اے فاؤنڈیشن، ٹریڈ مارک افریقہ، اور عالمی اتحاد برائے تجارتی سہولت (جی اے ٹی ایف)نے دستخط کئے ہیں۔
یہ معاہدہ حالیہ کامیاب آزمائشوں پر مبنی ہے جس نے سپلائی چینز کے لیے لاگت اور عمل کے اوقات کو کامیابی کے ساتھ کم کیا ہے۔ اور عالمی تعاون اور بہتر معلومات کے تبادلے کے ذریعے عالمی تجارت میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے کی مشترکہ خواہش پر مرکوز ہے۔