باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت باکو کے علاوہ کچھ دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
زلزلہ کی شدت 5.4 تھی، یہ 35 کلومیٹر (تقریباً 21.75 میل) کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز بحیرہ کیسپین میں واقع صوبہ خچماز کے ساحل سے 46 کلومیٹر (تقریباً 28.6 میل) دور تھا۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔