وزیراعظم اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آج سپریم کورٹ میں ملاقات طے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کردی۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی، ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔
دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تشویش کا اظہارکیا ہے ،پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا سپریم کورٹ پاکستان ججز کے خط کا فوری نوٹس لے ۔
عدالتی امور میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ،ہم آئین وقانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں،اداروں کی آپس میں محاذ آرائی ملک کیلئے ٹھیک نہیں،اداروں پر الزام لگا نا آسان ہوگیا ہے ،اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More