کوئٹہ(پاک ترک نیوز) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں کوئٹہ میں ہو گا ۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، سال کا پہلا مہینہ ہونے کی وجہ سے محرم کے مہینے کی اسلام میں خاص اہمیت ہے۔