ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور سپارکے حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 20 جون کو متوقع ہے۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی۔
گزشتہ روزسعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More