قومی اسمبلی کا نومنتخب اراکین کی حلف برداری کیلئے اجلاس کل طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سیکٹریٹ نے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے حوالے سے اجلاس کل طلب کرلیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا 29 فروری کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کے سیکریٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو دو بار قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کی تھی جسے عارف علوی نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More