عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20اپریل کو طلب

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عید الفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
یاد رہے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی، حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد 20 تاریخ کی شب کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More