ترکیہ اور امریکہ کے درمیان نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے ،اردوان

ولنیئس(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان ترکیہ اور امریکہ کے درمیان نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے ۔
لتھوانیا میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات سے قبل میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور امریکہ کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا
اردوان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل امریکی صدر کے ساتھ پچھلی ملاقاتیں وارم اپ سیشنز تھیں اب ہم ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں ۔
صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سلامتی اور علاقائی امور کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بائیڈن نے جواب دیا کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں اردوان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
دو طرفہ مذاکرات میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان، نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کے ڈائریکٹر ابراہیم کالن، صدارتی کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فرحتین التون، وزیر دفاع یاسر گلر اور دیگر، ترک وفد کا حصہ تھے۔
بائیڈن نے نیٹو میں سویڈن کے داخلے کی مخالفت کو ختم کرنے میں اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More