شرح سود میں ایک فیصد اضافہ ،27سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ آ گئی

 

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک اضافہ کردیا ۔ قومی بینک نے شرح سود 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد مقرر کردی جو کہ 27 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 100 بیس پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب شرح سود ایک فیصد اضافے سے 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کی جارہی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ نئے انفلوز آنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عالمی حالات کی وجہ سے پاکستان کے لیے بھی بے یقینی کی صورتحال ہے اور عالمی حالات سے ترسیلات اور ایکسپورٹ پر اثر آرہا ہے۔
واضح رہے کہ شرح سود 27 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے، 1997ء میں شرح سود 16.5 فیصد تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More