حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے

دوحہ (پاک ترک نیوز) حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ۔
عالمی میڈیا کے مطابق دونوں فریقین نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
یاد رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی جانب سے کوششیں جاری رہی تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین معاہدہ انسانی بنیادوں پر طے پایا ہے۔
حماس کے زیر حراست 241 اسرائیلی موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں حماس نے 4 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More