ترکیہ میں قربان بیرم (عیدالاضحی )کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ 2ملین سیاحوں کی آمد متوقع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں قربان بیرم (عیدالاضحی )کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔
ترکیہ جو اپنے مشہور سیاحتی مقامات ،دلکش مناظر اورپرکشش مقامات سے ملاقات ہے آئندہ نو روزہ قربان بیرم (عیدالاضحی ) کی تعطیلات کے دوران ریکارڈ سیاحوں کی آمد کا منتظر ہے ۔ایک اندازے کے مطابق تقریبا 2ملین سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے جو ان اپنی تعطیلات کے دن کوبھرپور انداز سے منانے کیلئےترکیہ کا رخ کرسکتےہیں ۔
ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز (TÜRSAB) کے صدر فیروز باگلکیا کے کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اس چھٹی کے موسم میں 20 لاکھ افراد ترکیہ کے دلکش مناظر سے لطف اندوزہونگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ساحلی مقامات اور ثقافتی دوروں میں بہت زیادہ دلچسپی ہے۔
فیروز باگلکیا کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایجیئن اور بحیرہ روم کے علاقوں کی مانگ بنیادی طور پر جنوبی انطالیہ صوبے میں Alanya، Side، Belek، Kemer اور Kaş میں مرکوز ہے۔ جبکہ ایجین کے علاقے میں Kuşadası، Didim، Bodrum، Marmaris اور Fethiye اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More