ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

 

کراچی (پاک ترک نیوز)انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں16 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 269 روپے 44 پیسے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 716 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More