عامر جمال، خرم شہزاد ٹیسٹ ڈیبیو پر 8وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی

پرتھ (پاک ترک نیوز) عامر جمال اور خزم شہزاد ٹیسٹ ڈیبیو پر 8وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بائولرز بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی۔
پرتھ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، میچ میں دونوں فاسٹ بولرز نے کُل 8 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More