مدینہ منورہ میں مسجد ابو بکر کی بحالی اور تعمیر نو، نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)
مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یہ مسجد مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب المصلہ یا "المناخہ” کے علاقے میں واقع ہے۔مسجد ابوبکر الصدیق عید کی نماز کی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ادا کی تھی۔
بحالی اور تعمیر نو کی کارروائیوں میں مسجد کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ رکھا گیا ہے اور 93 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس کے پرانے فن تعمیر کو بحال کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More