ماحولیاتی بہتری کے اہداف کے حصول کیلئے توانائی کی کارکردگی دو گنا کرنا ہو گی، آئی ای ا کی Cop28 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر رپورٹ

دوبئی (پاک ترک نیوز)
ماحولیاتی بہتری کے اہداف حاصل کرنے ہیں تو دنیا بھر کے ملکوں کو اپنے توانائی کے استعمال میں نماایاں بہتری لانا ہو گی۔ اور توانائی کے استعمال میں کمی کے ساتھ ساتھ اسکی کارکردگی کو بھی بڑھانا ہوگا۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)نے Cop28 موسمیاتی سربراہی اجلاس کی مناسبت سے اپنیتازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپ کی ترقی یافتہ معیشتوں نے 2022 میں اپنے گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کی جب روس نے یوکرین جنگکے بعد بہاؤ منقطع کر دیا تھا۔چنانچہ یورپی گھروں اور کاروباری اداروں نے اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں اپنی گیس کی طلب میں مزید 9 فیصد کمی کی ہے۔ جو آنے والے سالوں میں گیس کی طلب میںمزید کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 40فیصد بچتیں پچھلی سردیوں کے ہلکے موسم کا نتیجہ تھیں۔ لیکن گیس کے استعمال میں ان بچتوں کی اکثریت الیکٹرک ہیٹ پمپس کی مانگ میں اضافے اور کارکردگی میں بہتری کی وجہ سے ہوئی۔
آئی ای اے نےتوقع ظاہر کی ہے کہ امریکہ میں بھی یہی رجحان ابھرے گا کیونکہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے369ارب ڈالر کے گرین محرک پیکج میں توانائی کی کارکردگی کے اپ گریڈ کو بھی شامل کیا ہے۔ اب امریکی گھروں اور کاروباری اداروں سے توقع ہے کہ وہ 2026 تک اپنے گیس کے استعمال میں سالانہ 1 فیصد کی شرح سے کمی کریں گے۔
آئی ای اے نے آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے Cop28 موسمیاتی سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل اپنے ماحولیاتی بہتری کے اہداف کو پورا کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
آئی ای اےکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فتح بیرول نے کہا ہے کہ دنیا کےماحولیاتی بہتری کے عزائم عالمی توانائی کے نظام کو زیادہ موثر بنانے کی ہماری صلاحیت پر منحصر ہیں۔ اگر حکومتیں توانائی کی حفاظت کی حمایت کرتے ہوئے 1.5C کے ہدفتک پہنچنا چاہتی ہیں، تو اس دہائی میں توانائی کی کارکردگی کو دوگنا کرنا اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پورٹ کے نتائج دبئی میں Cop28 آب و ہوا کی کانفرنس میں جمع ہونے والے رہنماؤں کے لئے ایک سخت انتباہ ہیں ۔چنانچہ طے شدہ عالمی اہداف کے حصول کے لئےاپنے توانائی کے استعمال کو بہتر بناانا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میںبرطانیہ نے گزشتہ سال اپنی توانائی کی کارکردگی میں تقریباً 7فیصد بہتری دکھائی۔ البتہ یہ نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور فرانس سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے کم ہے جہاں کم از کم 12فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More