ملکر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

 

دوحا(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
دوحا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے، کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کے لئے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا، کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے ویکسین کی فراہمی تسلسل سے یقینی بنانا ضروری ہے، کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپورحمایت کرتا ہے، کم ترقی یافتہ ملکوں کی پائیدار ترقی کیلئے کانفرنس کا بروقت انعقاد خوش آئند ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More