سربراہ پاک فضائیہ سےآذربائیجان کے صدر کے مشیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فضائیہ کا کہناہے کہ سربراہ پاک فضائیہ سےآذربائیجان کے صدر کے مشیر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے فضائی، خلائی اور سائبر شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے وژن کا ذکرکیا۔
سربراہ پاک فضائی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے۔
ترجمان کے مطابق ایئر چیف کا دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون اور تربیتی شعبے میں موجود دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایئر چیف ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
آذربائیجان کےصدر کےمشیر خالد احدوف کی جانب سے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تاریخی اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کی جانب سے ہوا بازی کی صنعت میں مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے کی گئی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معزز مہمان کا دونوں برادر ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ جناب خالد احدوف نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔
جناب خالد احدوف کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور اسے جدت سے ہم کنار کے لیے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More