خیبر (پاک ترک نیوز) پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم سرحد بند کر دی جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔
طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کر رہے تھے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے اعتراض کرتے ہوئے طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ جس سے درآمد ، برآمد ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بھی طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جس کے باعث تقریبا 10 روز کیلئے دو طرفہ آمدورفت اور تجارت معطل ہو گئی تھی۔
بعد ازاں پاک افغان حکام کے درمیان مسلسل مذاکرات کے بعد سرحد کو کھول دیا گیا تھا۔