کراچی(پاک ترک نیوز) وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔
ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایس آر او نمبر کے مطابق تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، 17 اقسام کا کپڑا، کاسمیٹکس ،چائے کی پتی اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسی طرح دیگر اشیا میں ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر ،نٹس، خشک اور تازہ پھل شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔