طالبان کیلئے ضروری افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی روکیں، اقوام متحدہ

جنیوا(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے بے حد ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان افغانستان سے پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک یا خطے کے کسی اور ملک میں دہشت گردی نہ ہونے دیں اور عالمی برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بات عالمی میڈیا کے نمائندے کے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی پی پی کی سرحد پار پاکستان میں حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
عالمی میڈیا کے نمائندے نے اپنے سوال میں بنوں میں سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ دینے کا حوالہ بھی دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More