افغانستا ن کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ افغان سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں رحمت شاہ اور عظمت اللہ کی جگہ ریاض حسین اور شاہد کمال کو شامل کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو 142رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ افغانستان سیریز برابر کرنے کیلئے پرجوش ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More