ایران میں 7برس بعد سعودی سفارتخانے نے دوبارہ کام شروع کردیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارتخانے نے 7برس بعد دوبارہ کام شروع کردیا ۔ایران پہلے ہی جون میں ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول چکا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے باخبر ذرائع کے مطابق ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اتوار سے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے تہران میں سفارتخانے کے کام کے آغاز بارے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات ہوئے جس میں سفارتی تعلقات بحال اور دونوں ممالک میں سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More