10 سال کے وقفے کے بعد ایرانی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ حجاز مقدس پہنچ گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی اور بتدریج بہتری کےبعد دس سال سے تعطل کا شکار ایرانی عمرہ زائرین کی حرمین الشریفین آمد کا سلسلہ پھر سے بحال ہو گیا ہے ۔اور رواں سال پانچ ہزار سے زائد ایرانی زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق آج صبح تہران سے پہلے جہاز کی روانگی کی تقریب میں تہران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی، حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ عباس حسینی او ر ایران ایئرپورٹس کمپنی میں حج آپریشنز کے انچارج محمد حسین عجلیان سمیت ایرانی حکام نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران ملک بھر کے 11 ہوائی اڈوں سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب روانہ کرے گا۔اور یہ 11 پروازیں ایرانیوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عربپہنچائیں گی۔
جبکہ آج ہی مشہدسے بھی پہلی پروازجدہ پہنچے گی۔ بعد ازاں آنے والے دنوں میںدیگر ہوائی اڈوں جن میں زاہدان، اہواز، تبریز، یزد، کرمان، بندر عباس، ساری، اصفہان اور شیراز شامل ہیں سے عمرہ زائرین کی پروازیں چلیں گی۔جن میں مشہد کے ہوائی اڈے سے سعودی عرب کے لیے آخری پرواز 2 مئی کو چلائی جائے گی۔ اس سال کل 5,720 عازمین کے سعودی عرب جانے کی امید ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More