ریاض( پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جانب سے ای مصحف (قرآن) مملکت ایک طویل انتظار کے بعد جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ الیکٹرانک مصحف (ای۔مصحف قرآن کریم)سعودی عرب نے بڑی محنت سے تیار کروایا ہے۔
پورا قرآن پاک تفسیرکے ساتھ دستیاب ہے اوراسے ایک ٹچ اسکرین کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بائیں سے دائیں سکرین کو چھونے سے صفحات پلٹ جاتے ہیں،اس کے علاوہ اس میں آواز،تلاوت، ترجمہ اورتشریح بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا تھا۔