رونالڈو کے بعد سعودی فٹبال کلب کی میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش

 

لاہور (پاک ترک نیوز) کرسٹینا رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی جتوانے والے لیونل میسی کو سعودی عرب کے فٹبال کلب نے 400ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش کردی۔
معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔
لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔لیونل میسی رواں سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دوسری جانب میسی یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
یاد رہے کہ میسی نے 2021 میں پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More