انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ "ترکیہ کی صدی” کا آغاز کرے گا۔
صدر اردوان نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم آنے والے دنوں کو بہترین اور نتیجہ خیز طریقے سے استعمال کریں گے۔ ہم 28 مئی کو تر کیہ کی صدی کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے عوامی اتحاد نے جدوجہد کی ہے اورمشکلات پر قابو پالیا ہے۔
69 سالہ رہنما نے 1990 کی دہائی کے بعد سے اپنے ملک کے سب سے سنگین معاشی بحران کے باوجود رائے دہندگان کی جانب سے اتوار کو ہونے والے صدارتی بیلٹ مین انہیں ووٹ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا۔یہاں تک کہ انہوں نے فروری کے تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کی جس میں 50,000 سے زیادہ جانیں گئیں۔
صدر اردوان نے کہا کہ "میں آپ کی کوششوں اور قربانیوں کے لیے آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم 14 مئی کو حاصل کی گئی کامیابی کا تاج پہنایا جائے اور ایک بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابات کا دوسرا دور 28 مئی کو ہوگا۔ جسسے ایک دن پہلے۔ 27 مئی کی بغاوت کی 63 ویں برسی ہے۔27 مئی کی بغاوت جس نے مینڈیرس حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔اور جمہوریہ ترکی میں جمہوریت کو پہلا مہلک دھچکا لگا تھا۔
یہ کہتے ہوئے کہ ترکیہ حکومت سے خدمات کی توقع رکھتا ہے، اردوان نے مزید کہاکہ”ہمارے زلزلہ متاثرین ہمارے انتظار میں ہیں کہ ہم جلد از جلد انکے مسائل کو حل کریں۔ ہم نے 28 مئی کو ہونے والے الیکشن کے لیے کام شروع کر دیا ہے، کیونکہ بیلٹ باکس کا رنگ واضح ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدراردوان نےپہلے مرحلے میں 49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے اور حزب اختلاف کے اہم امیدوار کمال کلچدار اولو نے 44.9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ قوم پرست امیدوار سینان اوغان جو ایک انتہائی دائیں بازو کی پارٹی کے سابق رکن ہیں جو اب حکومت کے ساتھ اتحاد کر چکے ہیں نے 5.2 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔