پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بک کی سروس بھی متاثر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بک کی سروس بھی متاثر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ مانیٹر ’نیٹ بلاکس‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے۔
انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پر فیس بک کی سروس ڈاؤن ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو فیس بُک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے بھی دشواری کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More