پہلی جنگ عظیم کے بعد اتاترک نے ماڈرن ترکیہ کی بنیاد رکھی، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کا کہنا ہے کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک نے ماڈرن ترکیہ کی بنیاد رکھی۔
سپریم کورٹ بار روم کی افتتاحی تقریب سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ترکیہ کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریشن ایجنسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ترکیہ میں تباہ کن زلزلے میں ہزاروں معصوم لوگوں جاںبحق ہوئے۔اس کے باوجود ترکیہ کے دوستوں نے بار روم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کروایا۔میں ترکیہ کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔وہ لوگ جو اپنی تاریخ یاد نہیں رکھتے وہ ختم ہو جاتے ہیں۔وکلا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انسانی حقوق اور رول آف لاء وکلا کا بنیادی مقصد ہے۔
اس تقریب میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاجی نے بھی شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More