پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

شی آن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے شی-آن میں صوبہ شانشی کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) جاؤ ایدا (Zhao Yide) نے ملاقات کی ۔جاؤ ایدا نے شانشی کی قیادت اور عوام کی جانب سے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شی-آن کی قیادت اور اسکے عوام کے پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہیں۔شی-آن میں تاریخی جگہوں کو دیکھ کر چینی کاریگروں کی ہنرمندی نے متاثر کیا۔
چینی حکومت بالخصوص شانشی کی حکومت نے بہترین طور سے اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ہے۔ہمارے دورہءِ چین کے دوران پاکستانی وفد کو تاریخی استقبال دیا گیا۔گزشتہ روز چینی اعلی قیادت سے کامیاب ملاقات رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ نے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا اور اس پر خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔پاکستان اور چین دو آہنی بھائی ہیں جن کی شراکت داری، تعاون اور تاریخی برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔
چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جس کیلئے مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے۔شانشی نے کویڈ19 کے دوران پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی۔چینی قیادت کی ترقی پسندانہ سوچ نے چین کو دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بنایا.۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ شانشی جدید زراعت اور گرین انرجی میں پوری دنیا میں مثالی نام رکھتا ہے۔اکستان اور شانشی کے مابین زراعت میں تعاون کی دعوت دیتا ہوں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان شانشی سے جدید زراعت اور گرین انرجی کے شعبے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔حکومت نہ صرف جدید زراعت بلکہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے انکی برآمدات کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت کی اولین ترجیح ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
جاؤ ایدا نے وزیرِ اعظم کو شانشی اور شی-آن کی اقتصادیات اور مصنوعات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔پاکستان اور شانشی کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔
شانشی کی حکومت پاکستان کی زراعت و گرین انرجی کے حوالے سے ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے۔آپکی چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب اور سودمند رہیں جو خوش آئند امر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شی-آن کی جامعات میں پاکستانی طلباء کی کثیر تعداد زیرِ تعلیم ہے۔پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں۔
ملاقات کے بعد جاؤ ایدا نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، رانا تنویر حسین بھی شریک تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More