احد چیمہ کی گورنر پنجاب سے فیس پالیسی جاری رکھنے اور خود سہولت سے دستبردار ہونے کی درخواست

لاہور(پا ک ترک نیوز) احد چیمہ نے گورنر پنجاب سے ایچی سن کی فیس پالیسی جاری رکھنے کی درخواست کی لیکن خود سہولت لینے سے دستبردار ہو گئے۔
اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ نے پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان پر زور دیا کہ وہ ایچی سن کالج کے طلباء سے متعلق متنازعہ فیس پالیسی کو جاری رکھیں، لیکن انہوں نے اپنے خاندان کے خلاف "تذلیل مہم” کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے یہ سہولت حاصل کرنے سے دستبردار ہو گئے۔
یاد رہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کی جانب سے کالج کے انتظامی امور میں گورنر ہاؤس کی مبینہ مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے چیمہ کے دو بچوں کو تین سال کے لیے غیر حاضری کی چھٹی اور مکمل فیس معاف کرنے کے بعد پرنسپل نے بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ رحمان نے فیس معافی کا حکم قانون کے تحت پاس کیا تھا۔ اس فیصلے سے ان تمام والدین کو فائدہ پہنچے گا جنہیں کسی ٹھوس وجہ سے شہر چھوڑنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے بچوں کی فیس سے متعلق پالیسی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا۔
خط میں احد چیمہ نے کہا وہ اپنے بچوں کیلئے ایچی سن کالج کی نئی پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے خط میں مزید کہا کہ کسی بھی دباؤ کی وجہ سے نئی پالیسی واپس نہ لیں، یہ طلبہ اور والدین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔خط میں وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایچی سن کالج میں زیرتعلیم اپنے بچوں کی چھٹی کے معاملے کے حوالے سے لکھ رہا ہوں۔ بتانا چاہتا ہوں میں اپنے بچوں کیلئے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا۔
آپ سے گذارش کروں گا کسی بھی منفی دباؤ کے تحت نئی پالیسی کو واپس نہ لیں۔ یہ پالیسی آنیوالے وقت میں طلبہ اور ان کے والدین کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔ نئی پالیسی جو طالبعلم کے زیر تعلیم نہ ہونے پر فیس معاف کرتی ہے وہ روایتی اشرافیہ کی ذہنیت کیخلاف ہے۔خط کے متن میں کہا گیا اس معا ملے میں آپ کے دفتر سے جاری آرڈر نے بے معنی تنازع کو جنم دیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More