تمام دلچسپی رکھنے والے ملک شمال جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیر میں حصہ لیں، پوٹن کی آذری صدر سے ملاقات میں دعوت

ماسکو(پاک ترک نیوز)روس تمام دلچسپی رکھنے والے ممالک کو شمال – جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی ٹی سی) کی ترقی میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔ اس راہداری کو وسیع تر بین الاقوامی تعاون کی مثال بننا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے گذشتہ روز آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ سابق فوجیوں اور بیکل-امور مین لائن (بام) کے معماروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں کیا۔
پیوٹن نے کہاکہ جس طرح بام جو حقیقتاً پورے سوویت یونین کا تعمیراتی منصوبہ بن گیا تھااور وہ پوری سوویت جمہوریہ کے مفادات کی خدمت کے لیے بنایا گیا تھا۔ اسی طرح شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کو وسیع تر بین الاقوامی تعاون کی مثال بننا چاہیے۔ پوٹن نے کہا کہ ا ہم تمام دلچسپی رکھنے والے ممالک کو اس منصوبے میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔
روس کے صدرنے کہا کہ آئی ٹی سی اپنے پیمانے کے لحاظ سےبام سے مشابہت رکھتا ہے۔یہ درحقیقت شمالی سمندری راستے کو خلیج فارس سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ راستہ یوریشیائی اورجنوبی ممالک کی تیز رفتار اقتصادی اور سماجی ترقی کے مقاصد کے لیےبنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے بیکل امور مین لائن کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جمع ہونے والےسابق فوجی اور کارکنان سےملاقات کے دوران کہا کہ حیدر علیئیف کا نام ہمیشہ روس اور آذربائیجان کے درمیان بین ریاستی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے اپنے والد اور آزربائیجان کے سابق صدر حیدر علییف کی یاد کو برقرار رکھنے کے لیے بی اے ایم کے کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انگویا کی بستی میں ایک ریلوے اسٹیشن ان کے نام پر رکھا گیا تھا۔ صدر الہام نے یاد دلاتے ہوئےکہا کہ بی اے ایم کے کارکن اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہوں نے براتسک سے ولادی ووستوک اور ناخودکا تک مشکل حالات میں پیدل، ٹرین کے ذریعے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریباً پورا فاصلہ طے کیا اور دس دن تک بی اے ایم کے کارکنوں کے ساتھ خوشیاں اور غم بانٹے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More