لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جانیوالے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔پولیس کی جانب سے بڑے آپریشن کا امکان ہے۔
دھرم پورہ پل پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ موجود ہے، جبکہ مال روڈ، کینال روڈ، انڈر پاس، دھرم پورہ روڈ اور ٹھنڈی سڑک بند کر دی گئی ہے۔حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے اور نگراں وزیراطلاعات نے گزشتہ روز زمان پارک میں مبینہ 40 شرپسندوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے عمران خان سے ملزمان کی حوالگی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کو شرپسندوں کے خلاف فری ہینڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔