پاکستان میں الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے اور آزادی اظہار کو محدود کرنے پر تشویش ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے کہتے ہیں کہ آزادی اظہار کا احترام کیا جائے اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو بحال کیا جائے۔ پاکستانی حکام سے رابطوں میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پرہم بات کریں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More