واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کاکہنا ہے کہسابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکہ نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورۂ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔سامنے آنے والی دستاویزات بھی ثابت نہیں کرتیں کہ امریکہ نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا،
میتھیو ملز نے کہا کہ امریکہ نے نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کو جانا چاہیے۔سابق وزیراعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا، سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔