امریکہ انتخابات میں مداخلت نہ کرے، پیوٹن کا انتباہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ روس کے انتخابات 2024 میں مداخلت نہ کرے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرے۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اگر کسی نے بھی روس کے انتخابات میں مداخلت کی تو اسے روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں اور روس کو اہم مواقعوں پر خدشات لاحق رہتے ہیں کہ امریکہ روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
روس یوکرین جنگ میں بھی امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مختلف طریقوں سے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More