اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط لکھ دیا ۔خط میں امریکی صدر کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا
وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھ دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔امریکی صدر نے نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
امریکی صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ۔دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
خط کے مطابق صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔
پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More