امریکی ایف۔16نے شام میں ترکیہ کا ڈرون مار گرایا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکے جہازوں نے ایک مسلح ترک ڈرون کو مار گرایا ہے جو شام میں اسکے فوجی اڈے کے قریب پروز کر رہا تھا۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ واشنگٹن نے نیٹو اتحادی ترکیہ کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سےترک وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی قیادت میں اتحاد کی طرف سے مار گرائے جانے والے ڈرون کا تعلق ترک مسلح افواج سے نہیں تھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس کی ملکیت تھا۔
جبکہ دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ایف 16نے ترک ڈرون کو مار گرایا جب امریکہ نے متعدد بار ترک فوجی حکام کو متنبہ کیا کہ وہ امریکی زمینی افواج کے قریب کام کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ترک ڈرون مسلح تھا۔
یہ واقعہ امریکہ اور ترکی کے تعلقات کے ایک نازک لمحے پر پیش آیا ہے، امریکہ کو امید ہے کہ ترکی سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کی توثیق کر دے گا۔
اگرچہ اس سے پہلے ایسا کو ئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے کہ امریکہ نے ترکیہ کے طیارے کو مارگرایا ہو۔ لیکن کشیدگی بھڑک اٹھی ہے اوردونوں ملکون کے مابین اعلی سطحی رابطے ہوئےہیں۔یاد رہے کہ 2019 میں شمالی شام میں امریکی فوجیوں پر ترک پوزیشنوں سے توپ خانے سے فائر کیے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More