امریکہ کا نائیجر سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

نیمے (پاک ترک نیوز) امریکہ نے اپنے فوجیوں کو نائیجر سے واس بلانےکا فیصلہ کرلیا ۔مغربی افریقی ملک تیزی سے روس کا رخ کر رہا ہے اور مغربی طاقتوں سے دور ہو رہا ہے۔
امریکی میڈیا نے جمعہ کو دیر گئے اطلاع دی کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جولائی 2023 سے فوجی حکمرانی کے تحت ملک سے تقریباً 1,000 فوجیوں کو نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل اور نائیجیرین وزیر اعظم علی ماہمن لامین زین نے ملاقات کی، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے ملک سے اپنی فوجوں کے "منظم اور ذمہ دارانہ” انخلاء کی منصوبہ بندی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ نے نائجر میں ایک فوجی اڈہ تعمیر کیا تاکہ ان مسلح گروہوں کا مقابلہ کیا جا سکے جنہوں نے ساحل کے علاقے میں القاعدہ اور داعش (ISIS) سے الحاق کیا ہواہے ، جس میں برکینا فاسو اور مالی بھی شامل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More