پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔قیمتیں 31 دسمبر کی رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.50روپے کی کمی سے 276.21 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 10.14 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 191.02 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت11.29روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More