الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہم ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیاگیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے جس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز کے حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں پر حتمی بریفنگ لی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر اہم گائیڈ لائنز بھی حکام کو جاری کریں گے۔
انتخابی سامان کی ترسیل، سکیورٹی اور پولنگ سٹیشنز سے متعلق ونگز کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ کل 8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں ، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More