ترک کابینہ کا صدر اردوان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان آج ایککابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج پرمشاورت کی جائے گی۔
ترکیہ کے صدارتی دفتر کےذرائع کے مطابق آج کے اجلاس کی صدارت صدر اردوان کریں گے۔میٹنگ کے خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ سوچی ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر تبادلہ خیال و مشاورت سر فہرست ہے۔اجلاس کے ایجنڈے کےدیگر امور میں صدر اردگان کے طے شدہ غیر ملکی دورے شامل ہوں گے جن میں ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس اور امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزراء کی کابینہ کے اجلاس کے باقی ایجنڈے میںملک کی اقتصادی صورتحال پر توجہ مرکوز کرائی جائے گی۔
پیوٹن اور اردوان نے 4 ستمبر کو روس کے بحیرہ اسود کے تفریحی شہر سوچی میں بات چیت کی۔ روسی اور ترک رہنماؤں نے اناج کے معاہدے، توانائی کے شعبے سمیت دو طرفہ تعاون کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا تھا کہ جیسے ہی اس سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہو گا ماسکو اناج کے معاہدے پر واپس آنے کے لیے تیار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More