انقرہ (پاک ترک نیوزز)
ترکیہ کی قومی سلامتی کونسل (ایم جی کے) رواں سال کے دوران اپنے چوتھے اجلاس میں عراق اور شام میں اپنی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک، علاقائی اور قومی سلامتی کے امور کے ساتھ جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔
بدھ کے روز دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والےقومی سلامتی کونسل کے میں اجلاس صدر رجب طیب اردوان، نائب صدر جودت یلماز، مختلف وزراء اور ترک مسلح افواج کی مختلف شاخوں کے کمانڈر شرکت کریں گے۔ جس میںقومی سلامتی کے امور اور دہشت گرد گروہوں بالخصوص پی کے کے، گولنسٹ گروپ فیٹو، کے سی کے، پی وائی ڈی ، وائی پی جی اور داعش کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔
روس یوکرین جنگ، بشمول بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے حوالے سے پیش رفت، ترکی کی ثالثی اور امن کے لیے سہولت کاری کی کوششیں، انسانی امداد اور مستقل جنگ بندی بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں اناج کا معاہدہ جو کہ عالمی غذائی تحفظ کے لیے اہم ہے وہ مئی میں ختم ہو گیا تھا اور انقرہ اس وقت ماسکو کو اسکی تجدید کے لیے راضی کرنے کا کام کر رہا ہے۔ جبکہ ماسکو کا اصرارہے کہ روس سے متعلق معاہدے کی شرائط پر عملدراآمد یقینی بنائے بغیر معاہدے کی تجدید نہیں ہو سکتی۔
اجلاس میں زیر بحث آنے والے دیگر اہم موضوعات بحیرہ ایجیئن، قبرص کے جزیرے اور مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے پیش رفت ہوں گے۔جبکہ کونسل مشرقی بحیرہ روم میں سمندری زون میں بین الاقوامی قانون کے تحت ترکی کے حقوق کے تحفظ اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی بین الاقوامی حیثیت کے بارے میں بھی بات کرے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم جی کے اسمبلی کے بدھ کے اجلاس میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل موسیٰ ایوسر اور ایئر فورس کے کمانڈر اتیلا گلان آخری بارشرکت کریں گے کیونکہ وہ دونوں ریٹائر ہو چکے ہیں۔