سپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہو گا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔
سپیکر کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس آج سہ پہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا ۔ اجلاس میں تمام وفاقی وزرا، وفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز داخلہ، خارجہ، فنانس، دفاع اور اطلاعات و نشریات سمیت چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More