مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) اسرائیلی پولیس اور طبی حکام کا کہنا ہے کہ کہ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان ایک چوکی پر ایک فلسطینی ٹرک ڈرائیور کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ میکابیم چوکی پر ہوا، جسے فلسطینیوں کو بیت سیرا کے نام سے جانا جاتا ہے، اور ڈرائیور فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم چار میل کے فاصلے پر چوکی پر روکا گیا جہاں اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق ڈرائیور کو ’بے اثر‘ کر دیا گیا تھا۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ہلاک ہونے والے فوجی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور حملہ آور کو مارنے میں سیکیورٹی فورسز کی "عزم کارروائی” کی تعریف کی۔