برطانوی عدالت میں انجم چوہدری پر دہشتگرد تنظیم کو ہدایات دینے کا جرم ثابت

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی عدالت میں معروف مبلغ انجم چوہدری پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کو ہدایات دینے کا جرم ثابت ہوگیا ۔
مقدمہ وولچ کراؤن کورٹ میں چلا انجم چودھری پر کالعدم المہاجرون کو “کئیر ٹیکر رول” اداکرتے ہوئے ہدایات دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
57 سالہ انجم چوہدری کو 17 جولائی 2023 کو مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، وولچ کراؤن کی عدالت انجم چوہدری کو 30 جولائی کو سزا سنائے گی۔
اس سے قبل انجم چوہدری کو 2016 میں داعش کی حمایت کرنے کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔
انجم چوہدری اپنی کالعدم شدت پسند تنظیم المہاجرون کے بارے میں طویل عرصے سے جاری بین الاقوامی خفیہ تحقیقات کے بعد پکڑے گئے ہیں جس میں برطانوی اداروں کے علاوہ امریکی اور کینیڈین افسران نے بھی حصہ لیا تھا۔
انجم چوہدری کو المہاجرون (اے ایل ایم) میں ’نگران‘ کا کردار ادا کرنے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More