لاہور(قیوم زاہد سے ) ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔
سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ سیریز میں تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ پانچ ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔
عائشہ ظفر (29 ون ڈے، 20 ٹی ٹوئنٹی ) گل فیروزہ (2 ون ڈے) رامین شمیم (3 ون ڈے، 4 ٹی ٹوئنٹی) سدرہ نواز (67 ون ڈے، 56 ٹی ٹوئنٹی) اور طوبی حسن (1 ون ڈے، 21 ٹی ٹوئنٹی) یہ وہ کھلاڑی ہیں جن کی واپسی ہوئی ہے۔
عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار (انجرڈ) جو نیوزی لینڈ کے خلاف سترہ رکنی اسکواڈ کا حصہ تھیں، کیمپ کی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کپتان اور عبوری ہیڈ کوچ کی مشاورت سے کراچی میں کیمپ کے دوران ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ ممکنہ کیمپ کی بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ریلیز کردیا جائے گا۔
کیمپ کی کھلاڑی یہ ہیں۔عالیہ ریاض ۔ عائشہ ظفر۔ بسمہ معروف۔ ڈیانا بیگ۔ فاطمہ ثنا ۔ غلام فاطمہ۔ گل فیروزہ منیبہ علی، ناجیہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو۔نتالیہ پرویز۔ ندا ڈار، رامین شمیم۔ صدف شمس۔ سعدیہ اقبال۔ سدرہ امین ۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) ۔ طوبیٰ حسن ۔ام ہانی اور وحیدہ اختر۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف ۔ سائرہ افتخار (منیجر) محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ) سلیم جعفر (بولنگ کوچ ) توفیق عمر (بیٹنگ کوچ) حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ) محمد جاوید (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) سید نذیراحمد (میڈیا مینیجر) رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ) زبیر احمد (انالسٹ ) اور نادیہ عارف (ماسیوز)
چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرکٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا ہے۔ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامین شمیم، سدرہ نواز، اور طوبی حسن کو گزشتہ ڈومیسٹک ایونٹ میں پرفارمنس کے بعد ممکنہ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ ہمارا مقصد اپنی کھلاڑیوں کے پول کو وسیع کرنا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی سیریز، جس میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز شامل ہیں، انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ہم آئی سی سی ویمنز 50 اوور ورلڈ کپ میں براہ راست اہلیت کے لیے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
20 رکنی اسکواڈ یکم اپریل کو کراچی میں جمع ہوگا اور 2 اپریل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کراچی میں سات روزہ کیمپ شروع ہو گا۔ اسکواڈ کے ارکان اور ٹیم انتظامیہ عید کے لیے 9 اپریل کو اپنے آبائی شہر واپس جائیں گے اور اسکواڈ 13 اپریل کو دوبارہ کراچی میں جمع ہوگا۔
سیریز کا شیڈول:
14 اپریل ۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کی کراچی آمد
18 اپریل ۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم (NBS) کراچی میں پہلا ون ڈے (مقامی وقت کے مطابق 330 بجے) (آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ)
21 اپریل۔ دوسرا ون ڈے این بی ایس میں (مقامی وقت کے مطابق 3.30بجے) (آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ)
23 اپریل ۔ تیسرا ون ڈے این بی ایس میں (مقامی وقت کے مطابق 3.30بجے) (آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ)
26 اپریل ۔پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔ این بی ایس (مقامی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے)
28 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ این بی ایس (مقامی وقت کے مطابق شام7.30جے)
30 اپریل ۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ این بی ایس (مقامی وقت کے مطابق شام 7.30بجے)
2 مئی چوتھا ٹی ٹوئنٹی ۔ این بی ایس (مقامی وقت کے مطابق شام 7.30بجے)
3 مئی NBS میں پانچواں ٹی ٹوئنٹی ۔ این بی ایس (مقامی وقت کے مطابق شام 7.30بجے)