سعودی عرب میں نجی شعبے کے لئے عید الفطر کی 4چھٹیوں کا اعلان

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے عید الفطر کی چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔
وزارت نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ تعطیلات 8 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک کو کام کے اختتام پر شروع ہوگی ۔ چنانچہ آجروں کو اس بات کی پابندی کرنی چاہیے جو لیبر قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں طے کی گئی ہے۔ عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More